راج گڑھ (مدھیہ پردیش):21/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ کا نام لیے بغیر کہا کہ کانگریس کے ایک قدآور لیڈر کا نام نکسلیوں کے ایک معاملے میں سامنے آیا ہے۔دہشت گردی اور نکسل واد ملک کیلئے خطرہ ہیں، پھر بھی ان سے کانگریس کی ہمدردی ہے۔ کانگریس کے قدآور لیڈر کا نام نکسلیوں کے ایک معاملے میں سامنے آیا ہے۔دہشت گردی اور نکسل واد ملک کے لئے خطرہ ہیں۔پھر بھی کانگریس کی ہمدردی ہے جو قابل مذمت ہے۔کسانوں کا حق چھیننے والی کانگریس کو گاندھی جی کی مرضی کے مطابق ختم کر دینا چاہئے، یہ آپ کی جواب دہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پندرہ سال پہلے نکسل واد یہاں دستک دے رہا تھا۔غربت سے غریبوں کا جینا مشکل ہوجاتا تھا۔گڈھوں کی سڑکیں، بے روزگار نوجوان مدھیہ پردیش کی شناخت تھی۔غریبوں کو غذائی اجناس نہیں ملتی تھی۔بی جے پی نے سب کو سنبھالا، غریبوں کی تھالی میں کھانے کا انتظام کیا۔یوگی نے کہا کہ شیوراج نے بیماروریاست سے مدھیہ پردیش کو ترقی کی جانب لانے میں مدد کی۔کئی اسکیمیں شروع کیں۔مدھیہ پردیش میں جہاں بجلی نہیں ملتی تھی، اسے سرپلس بجلی والا ریاست بنایا۔غریب کو بجلی دینا، مکان، کھانے کے لئے اناج، ہر بہن کو سیکورٹی دینا، یہی رام راجیہ ہے۔